ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کروناوائرس کی روک تھام کے پیش نظر بھٹکل مچھلی مارکیٹ کو اگلے چند دنوں کے لئے بند کرنے کی سوشیل میڈیا پر مہم

کروناوائرس کی روک تھام کے پیش نظر بھٹکل مچھلی مارکیٹ کو اگلے چند دنوں کے لئے بند کرنے کی سوشیل میڈیا پر مہم

Mon, 23 Mar 2020 20:24:17    S.O. News Service

بھٹکل:23؍مارچ(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کی مچھلی مارکیٹ میں عوامی ہجوم زیادہ ہونے کی وجہ سے کروناوائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کرتے  ہوئے عوام نے بھٹکل میونسپالٹی سے اپیل کی ہے کہ اگلے کچھ دنوں کے لئے بھٹکل کی مچھلی مارکیٹ کو بند کیا جائے۔

مچھلی مارکیٹ میں مچھلیاں  خریدنے کے لئے عوام آتے جاتے رہتے ہیں، بعض دفعہ وہاں عوامی ہجوم بھی ہوتاہے ایسے میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے افراد مچھلی کی خریداری کے لئے زیادہ آتے  ہیں، ایسے حالات میں کروناوائرس پھیلنے کا  خطرہ کچھ زیادہ ہی ہوتاہےاس بات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سوشیل  میڈیا پر عوام  میونسپالٹی پر زور دے رہے ہیں کہ  ان باتوں کو دیکھتے ہوئے  مچھلی مارکیٹ بند کرنا ہی بہتر ہے۔ خیال رہے کہ دن بدن وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے سے پورے ملک کے  عوام پریشان ہیں اور اس وائرس سے خوف و ہراس محسوس کررہے ہیں لیکن اب  بھٹکل کے نوجوان میں بھی اس وائرس کے پائے جانے کی خبر کے بعد شہر کے  عوام میں بھی کچھ زیادہ ہی  خوف گھر کرگیا ہے۔


Share: